صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے پاکستان کے ساتھ تیل تلاش کرنے کی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کیلئے اقدام کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح دیگر ممالک بھی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں دے رہے ہیں یہ تمام اقدامات ہمارے تجارتی خسارے کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی اب واضح ہےجو ملک امریکی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں برابری کی بنیاد پر کھیلنا ہو گا۔
