امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے. صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ائیر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کےکنگ خالد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ان کے 4 روزہ دورے کا پہلا پڑاؤ ہے صدر ٹرمپ اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی ولی عہد امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور اقتصادی شراکت داری پر بات چیت متوقع ہے۔صدر ٹرمپ خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں خطے کی موجودہ صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

US President Donald Trump arrives in Saudi Arabia

اپنا تبصرہ لکھیں