امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوج کے ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں تصادم ایک بری صورتِ حال ہے۔ ان کے بقول اس کو رُکنا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز ایک درست روٹ پر ایئر پورٹ کی جانب گامزن تھا۔ ہیلی کاپٹر کافی دیر تک جہاز کی جانب سیدھا بڑھتا رہا۔ یہ ایک صاف رات تھی۔ جہاز پر روشنیاں جگمگا رہی تھیں۔ ہیلی کاپٹر کیوں اوپر یا نیچے نہیں گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو کیوں نہیں بتایا کہ کیا کرنا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں مزید کہا کہ یہ ایک بری صورتِ حال ہے جس سے بچنا چاہیے تھا۔