امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں ابوظبی پہنچ گئے۔صدارتی محل پہنچنے پر ٹرمپ کو روایتی قبائلی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابوظبی پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ان کا شاندار استقبال کیا۔صدر ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے ہمراہ شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا۔صدر ٹرمپ نے یو اے ای کے امریکا میں کھربوں ڈالر سرمایاکاری منصوبے کو سراہا۔متحدہ عرب امارات اور امریکا کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شراکت داری کا آغاز ہوگیا۔ یو اے ای میں ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے جنہیں امریکی کمپنیاں آپریٹ کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور پھر قطر کا دورہ کیا تھا۔
