امریکی صدر کا جدید ترین دفاعی سسٹم گولڈن ڈوم کے منصوبے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لیے ایک نئے میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گولڈن ڈوم میری مدت کے اختتام تک فعال ہو جانا چاہیے۔ گولڈن ڈوم زمین اور فضا سے کسی بھی میزائل کے حملے کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکنالوجی اسرائیل سے زیادہ جدید ہے، گولڈن ڈوم کے لیے ہر چیز امریکا میں بنائی جائے گی۔اس پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ موجودہ دفاعی بجٹ بل میں اس نظام کے لیے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ گولڈن ڈوم نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں ہوں گے جس میں سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹم اور اسپیس انٹرسیپٹرز شامل ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسپیس آپریشنز کے نائب سربراہ جنرل مائیکل اس میگا پروجیکٹ کی قیادت کریں گے۔یہ نظام نہ صرف زمین سے داغے گئے بلکہ خلا سے داغے گئے بیلسٹک، کروز اور ہائپرسونک میزائلوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ان کے مطابق گولڈن ڈوم مستقبل میں امریکی دفاعی حکمت عملی کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈا اس دفاعی نظام کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے اور امریکا اس سلسلے میں کینیڈا کی تکنیکی معاونت کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ گولڈن ڈوم یا خلا پر بات نہیں کی صدر ٹرمپ نے کہا وہ فن لینڈ کے قریب روسی فوجیوں کی خبروں سے پریشان نہیں ہیں۔

US President announces plan for Golden Dome, state-of-the-art defense system

اپنا تبصرہ لکھیں