امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدکی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کااعلان کردیا اور آٹوٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اعلان کیا کہ امریکا سے باہر تیار کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایلون مسک نے کبھی مجھے کاروباری فائدےکیلئے نہیں کہا اور نہ ہی ایلون مسک نے آٹوٹیرف کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دیا امریکا میں بننےوالی گاڑیوں پرکوئی ٹیکس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں. انہوں نے کہا کہ امریکا میں آٹوانڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی امریکا واپسی کے لیےٹیرف لگائیں گے امریکا میں کوئلے کی کانوں کودوبارہ کھولاجائے گا ہوا سے بجلی پیداکرنے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔ صحافی کو یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں.صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔بائیڈن نے حملے نہیں کئے، وہ اپنے دورمیں سوئے رہے