امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو امریکا اپنا اور اسرائیل کا دفاع کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں امریکہ ملوث نہیں ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے گا۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا علم تھا تاہم حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا اور ہم پر امید ہیں کہ ایران مزاکرات کی طرف آئے گا۔
