امریکی صدر کا فزیکل اور مینٹل ٹیسٹ .رپورٹ اتوار کو آئیگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو رواں سال جنوری میں دوسری مدتِ صدارت سنبھالنے والے سب سے عمر رسیدہ صدر بن چکے ہیں، انہوں نے اپنی مدتِ صدارت کا پہلا سالانہ طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ ان کا معائنہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں 11 اپریل کو ہوا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے تمام ٹیسٹ اچھے رہے اور مکمل رپورٹ اتوار 13 اپریل کو جاری کی جائے گی۔صدر ٹرمپ جو جون میں 79 برس کے ہو جائیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معائنہ کافی طویل رہا ہر ممکن ٹیسٹ لیا گیا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔ان کا کہنا تھا انہوں نے بائیڈن سے مختلف ہونے کے لیے یہ ٹیسٹ کروایا ا نہون نے کہا کہ ان کا دل بھی ٹھیک دماغ بھی ٹھیک اور روح بھی بہت اچھی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے معالج کی رپورٹ جلد از جلد عوام سے شیئر کی جائے گی۔ تاہم امریکی قانون کے مطابق صدر اپنی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کرنے کے پابند نہیں ہوتے۔

US President’s physical and mental test report to come on Sunday

اپنا تبصرہ لکھیں