امریکی صدر کی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کو جواب دے رہے ہیں اور امید ہے کہ اب وہ رک جائیں گے.صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں دونوں سے اُن کی بنتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں معاملات سنبھل جائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کو کسی بھی قسم کی مدد چاہیے تو میں حاضر ہوں میں چاہتاہوں کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے پر حملے بند کریں یہ بہت ہی خوفناک ہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے اور شر انگیزی کو شرمناک قرار دیا۔

US President offers to help ease tensions between Pakistan and India

اپنا تبصرہ لکھیں