بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ ایف 18سمندر میں گرگیا۔امریکی بحریہ کے بیان کے مطابق اس وقت کیریئر کے ہینگر بے میں کھینچا جا رہا تھا جب عملے سے اس پر کنٹرول ختم ہو گیا۔ طیارے کے ساتھ ساتھ اسے کھینچنے والا ٹریکٹر بھی توازن کھو بیٹھا اور دونوں سمندر میں گر گئے .امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ ایک سیلر کو معمولی نوعیت کی چوٹ آئی۔بیان میں مزید کہا گیا، ’جہاز کو کھینچنے والے عملے نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے اور طیارے کے گرنے سے قبل وہاں سے خود کو ہٹا لیا تھا .حادثے کے بعد فوری طور پر انکوائری شروع کر دی گئی ہےتاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ متاثرہ طیارہ اسٹرائیک فائٹر اسکواڈرن 136 سے منسلک تھا۔یہ جنگی طیارہ جس کی قیمت 2021 میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے.واضح رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہازاس وقت یو ایس ایس کارل ونسن کے ساتھ بحیرہ احمر میں تعینات ہیں پچھلے چار ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں امریکی طیارہ بردار جہازسے طیارہ ضائع ہوا ہے۔ 22 دسمبر کویو ایس ایس گیٹس برگ نے حادثاتی طور پر ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ کو مار گرایا تھا۔
