امریکی نائب صدر جی ڈے وینس ار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفد کا مقصد غزہ سیز فائر معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا اور فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا وفد بھی جنگ بندی پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کےلیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔جیرڈ کشنر نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حماس اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے غزہ امن معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہوگا ہم اس کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ مزید برآں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیز فائر کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کردیاہے۔