امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آرمی چیف سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔وزیر خارجہ نے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں مدد کی پیشکش کردی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا جس میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ اگر بھارت مزید کوئی جارحیت نہیں کرتا تو پاکستان یہاں رک سکتا ہے لیکن بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کا جوب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔
