امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث 80 ارب ڈالر کے ہتھیار افغانستان میں طالبان کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔پینٹاگون سے جاری اعلامیے کےمطابق پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے امریکی فوج پر اعتماد بحال کرنے کیلئے حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔
