امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے۔ ٹرمپ نے اس بار براہ راست ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت اور ظاہری شخصیت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے تب سے وہ مزید خوبصورت نہیں رہیں.واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں کھل کر کملا ہیرس کی حمایت کی تھی جس پر ٹرمپ سخت برہم نظر آئے تھے۔اگرچہ ابتدا میں ان کی ٹیم نے ٹیلر کی حمایت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی مگر بعد میں ٹرمپ نے کھل کر کہامجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے.ٹرمپ نے صرف ٹیلر پر ہی نہیں بلکہ معروف گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی کمیلا ہیرس کی حمایت کے بعد تنقید کی تھی۔ بروس نے یورپی کنسرٹ کے دوران ٹرمپ کے دورِ صدارت کو آمرانہ رجحانات کا حامل قرار دیا تھا۔
