امیتابھ بچن کے داماد پر خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات . عدالتی حکم پر مقدمہ درج

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دھوکا دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نکھل نندا ایک زرعی مشینری کمپنی ایسکارٹس کبوٹا کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بزنس پرسن جتیندر سنگھ پر اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا یعنی خودکشی کے لیے اکسایا۔ جتیندر سنگھ، جو داتا گنج میں ٹریکٹر ڈیلرشپ چلاتا تھا اسے مبینہ طور پر دھمکی دی گئی تھی کہ اس کا ڈیلرشپ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور جائیداد کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔جتیندر سنگھ کے بھائی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق بزنس ٹائیکون اور ان کی کمپنی کے دیگر ملازمین نے جتیندر سنگھ پر سیلز کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جس پر اس نے خودکشی کرلی۔ جتیندر سنگھ کے بھائی نے بتایا کہ 21 نومبر کو حکام نے جتیندر کی ڈیلرشپ پر دوبارہ دورہ کیا اور ایک دن بعد اس نے خودکشی کر لی لیکن شکایت درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ عدالتی حکم کی بنیاد پر نکھل نندا اور دیگر کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایسکارٹس کبوٹا کے ملازمین کو دھوکا دہی دھمکی اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ نکھل نندا بالی وڈ اداکار راج کپور کے پوتے ہیں اور انہوں نے 1997 میں امیتابھ کی بیٹی شویتا بچن سے شادی کی تھی جب کہ جوڑے کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔تاہم نندا اور بچن خاندان نے ان الزامات کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Amitabh Bachchan’s son-in-law accused of instigating suicide. Case filed on court order

اپنا تبصرہ لکھیں