افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصا پاکستان میں حملے کرنے کو ناجائز قرار دیدیا بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں جہاد کی اجازت دینا کسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانا دینی نافرمانی ہے۔افغان طالبان کمانڈر سعید اللّٰہ نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا ہے کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید کا یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، قومی بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پروکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنتہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔
