انجلینا جولی اور بریڈ کے درمیان 8 سال سے جاری طلاق کا تنازع طے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال سے جاری طلاق کا طویل تنازع تصفیہ طے پاگیا۔ منگل کو انجیلینا جولی اور بریڈپٹ نے لاس اینجلس کی اعلیٰ کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے تصفیے کا معاہدہ خفیہ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی۔ تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا نے 2016ء میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کی تھی. جس پر عدالت نے 2019ء میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کردیا تھا انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 6 بچوں کے والدین ہیں۔انجیلینا جولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں. انہوں نے تصفیے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔جبکہ بریڈپٹ کے نمائندے کی جانب سے فوری طور پر طلاق کے معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں