انڈیا کے پاکستان میں ممکنہ حملے کے خدشات.آزاد کشمیر میں ہزار سے زیادہ مدارس بند

انڈیا کے پاکستان میں ممکنہ حملے کے خدشات کے تحت پاکستان کےآزاد کشمیر میں حکام نے جمعرات کو 1000 سے زیادہ دینی مدارس بند کر دیے ہیں۔مقامی مذہبی امور کے محکمے کے سربراہ حافظ نذیر احمد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کشمیر کے تمام مدارس کے لیے 10 دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام سرحد پر کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے خدشے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ کشمیر کے مرکزی شہر مظفرآباد میں ایمرجنسی سروسز کے کارکنان نے اسکول کے بچوں کو تربیت دینا بھی شروع کر دی ہے کہ اگر انڈیا نے حملہ کیا تو انہیں کیا کرنا چاہیےان مشقوں میں بچوں کو تربیت دی جارہی ہے کہ زخمی شخص کی مرہم پٹی کیسے کی جاتی ہے. کسی کو اسٹریچر پر کیسے اُٹھا کر لے جایا جاتا ہے اور آگ بجھانے کا طریقہ کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے پاکستانی جانب تقریباً 15 لاکھ افراد آباد ہیں جہاں زیادہ تر رہائشی دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ مسلح تصادم کے پیش نظر زیر زمین مٹی سے بنکر تیار کر رہے ہیں تاہم مالی استطاعت والے افراد کی جانب سے ان بنکروں کو سیمنٹ سے بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ۔

Emergency services workers have also begun training school children.

اپنا تبصرہ لکھیں