اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر جا گرا. پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک

اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں ایک چھوٹا الٹرا لائٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے 75 سالہ پائلٹ سرجیو راوالیا اور ان کی 60 سالہ خاتون ساتھی این ماریا ڈی اسٹیفانو موقع پر جاں بحق ہو گئےجب کہ گاڑیوں میں آگ لگنے سے 2 ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے مقامی ذرائع کو بتایا کہ راوالیا شاید ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے لیکن طیارے کی رفتار بحال نہیں کر سکے جس کے باعث وہ تیزی سے نیچے گرا اور قابو سے باہر ہو کر گھوم گیا حکام کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ لگنے اور دھماکے میں 2 ڈرائیور بھی زخمی ہوئے کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئی جو حادثے کے مقام سے گزر رہی ہیں۔فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے، مگر طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔فریچیا آر جی ایک اطالوی الٹرا لائٹ طیارہ ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 30 فٹ ہے۔اٹلی کی قومی ایجنسی برائے فلائٹ سیفٹی کا مشیر بریشیا پہنچے گا تاکہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے۔

Small plane crashes on highway in Italy, pilot and female passenger killed

اپنا تبصرہ لکھیں