راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پہلے آگاہ کردیا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید کے اوقات میں آرام فرماتے رہے۔تاہم رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے جبکہ بشری بی بی کی دوسری عید جیل میں گزار رہی ہیں۔
