اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد ن چوہدری نے شعیب شاہین کو زوردار تھپڑ ماردیا

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ نیوز ویلی ذرائع کے مطابق لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سےکہا اپنےکام سےکام رکھو جس پر دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے کو گالیاں دینا شروع کردی اور ان درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جیل عملے نے بیچ بچاؤ کرادیا۔اس دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا .زوردار تھپڑ کے باعث شعیب شاہین زمین پر گر پڑے .شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔شعیب شاہین سے جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔

Shoaib Shaheen was slapped by Fawad Chaudhry at the gate of Adiala Jail

اپنا تبصرہ لکھیں