ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سی این این اور نیویارک ٹائمز کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس دینے پر صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں نیوکلیئر سائٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز دونوں مل کر تاریخ کے کامیاب ترین فوجی حملے کو ناکام قرار دینے کی کوشش میں شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو فیک نیور قرار دیتے ہوئے میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے کہا کہ صرف جعلی خبریں ہی کچھ اور دعویٰ کرتی ہیں تاکہ ہماری کارکردگی کو کمزور ظاہر کر سکیں۔امریکی صدر نے کہا تھاکہ اس جھوٹ کو پھیلانے میں خاص طور پر سی این این، اے بی سی اور این بی سی کے صحافی شامل ہیں۔

Trump lashes out at US media over reports that Iran’s nuclear facilities were not destroyed

اپنا تبصرہ لکھیں