ایرانی جوہری تنصیب پر حملہے کی متضاد اطلاعات .ایرانی میڈیا نے وڈیو جاری کردی

ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں نطنز جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے سے متعلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔دریں اثناء ایرانی میڈیا نے نطنز جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔دوسری جانب ایرانی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ بوشہر میں جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر حملوں کے بعد نطنز جوہری تنصیب سے دھواں اڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا زلفغری، کمانڈر ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر میجر جنرل غلام علی راشد اور ان کا بیٹا بھی شہید ہوگیا۔

Conflicting reports of attack on Iranian nuclear facility. Iranian media releases video

اپنا تبصرہ لکھیں