ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق رے شہر میں پولیس نے موساد سے وابستہ ایک مبینہ جاسوس کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص افغان شہری اور انڈر گریجویٹ طالب علم ہے جس کے موبائل فون سے ڈرون اور بم بنانے کی تربیت سے متعلق فائلیں ملی ہیں۔دریں اثناء ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف شہروں سے جاسوسوں کی گرفتار ی کا دعویٰ کردیا۔دوسری جانب ایرانی بارڈرز کمانڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک سے توقع ہے کہ وہ اپنے ممالک سے ایران کے خلاف دشمن کارروائیوں کا سدباب کریں۔
