ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے الزام میں 700 افراد کو گرفتار کیا ہے.یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔13 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ کے آغاز کے بعد، تہران نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات چلانے کا اعلان کیا تھا۔
