ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ اسرائیلی ٹی وی چینل ون فور لائیو پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں براہ راست نشریات کرنے والے اینکر حیرانی سے دیکھتے رہے۔ایران کے سائبر حملوں میں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز بھی نشانہ بنے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس کا نشانہ تل ابیب اور حیفہ بنے۔ اس حملے کے نتیجے میں حیفہ آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی اسرائیلی حکام نے فوری طور پر سائبر حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں
