ایران کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر پر حملہ. ہائپر سونک میزائل فتح ون کا استعمال

ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی گیارویں لہر کا آغاز کردیاایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے دوران تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا۔ایران کے حملے کے بعد موساد کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھرک اٹھی جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھتے دیکھے گئے۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حالیہ حملے میں ہائپر سونک میزائل فتح ون استعمال کیے گئے ہیں۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلاف ایک نئی اور پہلے سے زیادہ طاقتور لہر کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ہم نے صہیونی حکومت کی فوج کے انٹیلیجنس مرکز اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے موساد کے مرکز پر حملہ کیا۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ فوجی انٹیلیجنس ادارے امان کے مراکز کو بھی براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ رات تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے جوابی حملہ کیا تھا ایرانی حملےکے بعد حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل رک گئی جبکہ حملے میں 3 ملازمین ہلاک ہوئے تھے

Iran attacks Israeli intelligence agency Mossad headquarters. Use of Fateh One hypersonic missile

اپنا تبصرہ لکھیں