ایران نے اسرائیل پر اسرائیل پر 100 ڈرونز سے جوابی حملہ کر دیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے۔دوسری جانب ایرانی حملے سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئے نتین یاہو کے سرکاری طیارے ونگ آف زاین نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ ہے۔ اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے.دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں 200 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔
