ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 طیارہ مار گرایا. اصفہان میں ڈرون بھی تباہ کردیا گیا۔ایرانی گورنر نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارہ تہران کے جنوب مشرق میں تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ورامین کے قریب مار گرایا گیا ہے۔حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 5 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرایا گیا جبکہ اصفہان میں اسرائیلی ڈرون کو تباہ کردیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کامیابی ایران کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ہائی الرٹ نیٹ ورک کا ثبوت ہے۔ ماہرین کے مطابق ایف-35 دنیا کا سب سے ایڈوانس اور مہنگا لڑاکا طیارہ ہے جسے مار گرانا آسان نہیں۔علاوہ ازیں ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ بھی مار گرایا ہے جس کی ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اب تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں آیا۔
