ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانےکا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں اسرائیلی حکام نے ایرانی فوج کے دعوےکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کے 3 ایف 35 گرانے اور 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا یاد رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس دوران پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے 78 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 320 سے زائد زخمی ہیں ،شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
