ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے ایجیکٹ ہو کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس کے بعد سے ایران میں اس کی تلاش جاری ہے۔ دوسرے طیارے کے تباہ ہونے کے بعد پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اسرائیلی نے ایران کے ہاتھوں خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کر دی۔اسرائیلی اہلکار نے ایران کی عسکری اور جوہری تنصیبات پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے 2 اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دے کر مسترد کر دیا۔
