ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں یہ قوم ایسی نہیں ہے جو ہتھیار ڈال دے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور کسی بھی حالت میں کسی کی ہراسانی قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی حالت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا۔
