تہران نے تل بیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائلوں کی برسات کا اٹھارہواں مرحلہ مکمل کرلیا جس میں فوجی مراکز، فضائی اڈے، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں زوردار دھماکے سنے گئے ایران سے رات فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرے۔خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے نئی کارروائیوں میں صہیونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ڈین گش میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی.ایران نے اسرائیل کےفوجی اڈوں اوردمونا میں ایٹمی ری ایکٹرکو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اسرائیلی جنرل نےانتباہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوسکتی ہےعوام تیار رہیں،مزید مشکل دن آنیوالے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق یروشلم اور تل ابیب کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
