ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے-امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے علاقائی دشمن کے خلاف متناسب کارروائی کرے۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر نے جی سیون ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے، جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں خوفناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ امریکا کے علاوہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔جی سیون ممالک کے سربراہان نے مشرق وسطیٰ کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ روکنے کے لیے سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے تاہم خطے میں وسیع تنازع کسی کے مفاد میں نہیں