قازقستان کے شہر الماتے میں شیڈول ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی ہے۔
پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا ہے
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی اخراجات پر جانے کی پیشکش کی گئی۔ تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹیموں کا کم از کم تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ذاتی اخراجات پر کم رینکنگ والے پلئیرز نے حامی بھری لیکن کوئی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں ہے۔
ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹاپ فور مردو خواتین کھلاڑیوں کو مِس نہیں کیا گیا۔