ایلون مسک دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے شخص بن گئے

ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ تنخواہ کا پیکیج مل گیا۔ان کی کمپنی کے 75 فیصد شیئر ہولڈرز نے بھاری ووٹوں سے اس پیکج کی منظوری دی ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کے لیے دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ پیکیج تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کی شیئر ہولڈرز نے منظوری دے دی۔ٹیسلا کے بورڈ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایلون مسک کو یہ پیکیج نہ ملا تو وہ کمپنی چھوڑ سکتے ہیں۔ کچھ سرمایہ کاروں نے اسے غیر ضروری اور مہنگا قرار دیا مگر اکثریت نے اسے ایلون مسک کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی ترقی کے لیے ضروری سمجھا۔یہ معاوضہ پیکیج مسک کو اگلے 10 سالوں میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ کرنے کی صورت میں دیا جائے گا۔اگر وہ مقررہ اہداف حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں سینکڑوں ملین نئے شیئرز ملیں گے جن کی مالیت تقریباً 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ٹیکساس کے شہر آسٹن میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں ایلون مسک رقص کرتے اسٹیج پر روبوٹس کے ساتھ پرجوش انداز میں وارد ہوئے اور کہا کہ ہم صرف ٹیسلا کا نیا باب نہیں بلکہ پوری ایک نئی کتاب شروع کرنے جا رہے ہیں۔مسک کے اہداف میں شامل ہے کہ ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو کو موجودہ 1.4 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 8.5 ٹریلین ڈالر تک لے جایا جائے اور 10 لاکھ خودکار روبوٹیکسی گاڑیاں کمرشل آپریشن میں لائی جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں