ایلون مسک کا ڈونلد ٹرمپ کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر پچھتاوے کا اظہار

ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس پر انہیں پچھتاوا ہے۔میری پوسٹس حد سے تجاوز کر گئی تھیں۔ایلون مسک کی معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب دونوں شخصیات کے درمیان کھلا تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا .امریکی صدر سے تنازع کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا تھا مگر اب کمپنی کے حصص ایک بار پھر اوپر کی جانب جا رہے ہیں۔ایلون مسک کی جانب سے 11 جون کو ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانب والی میری کچھ پوسٹس پر پچھتاوا ہے میں نے کچھ زیادہ ہی آگے چلا گیا تھا۔ایلون مسک نے اب ٹرمپ کے خلاف کی گئی اپنی کئی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں اور ان کے چند بیانات کی حمایت میں پوسٹس شیئر کی ہیں جو اس بات کی علامت سمجھی جا رہی ہے کہ وہ تعلقات میں نرمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسی طرح 9 جون کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک ٹیکنالوجی کو وائٹ ہاؤس میں برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایلون مسک کے لیے نیک خواہشات ہیں ایلون مسک سےفون پربات کرنےکا نہیں سوچا مگر میں تصورکرسکتاہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

Elon Musk expresses regret over social media posts against Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں