ایلون مسک کی سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارلنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہو گئی.لیکن اس کے انٹرنیٹ پیکج کی قیمت جان کر آپ کے یقینی طور پر ہوش اُڑ جائیں گے پاکستان میں اسٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس کو باضابطہ طور پر تاحال لانچ نہیں کیا گیا ملک میں پہلے سے موجود انڈسٹری ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کے بعد اسٹار لنک کو مزید مراحل بھی عبور کرنا ہونگے.انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز کے چارجز کا جو ممکنہ تخمینہ لگایا گیا ہے اس کے مطابق رہائشی کنکشن کے 50 سے 250 ایم بی پی ایس استعمال پر ماہانہ چارجز کا تخمینہ 35 ہزار روپے جبکہ رہائشی کنکشن سے قبل ہارڈویئر لاگت کا تخمینہ ایک لاکھ دس ہزار ہے. اسی طرح کاروباری کنیکشن سو سے 5 سو ایم بی پی ایس کنکشن کے ماہانہ چارجز کا تخمینہ 95 ہزار روپے جبکہ کنکشن کیلئے ہارڈویئر انسٹالیشن کا 2 لاکھ 20 ہزار کا تخمینہ ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک ایس ای سی پی کے ساتھ بطور کمپنی رجسٹرڈ ہوگئی ہے تاہم قانونی ضروریات پوری ہونے کے بعد کمپنی کو پی ٹی اے سے لائسنس جاری ہوگا جبکہ پی ٹی اے سے قبل کمپنی کو اسپیس ایجنسی سے رجسٹریشن کرانا ہوگی.انڈسٹری ذرائع کے مطابق اسٹارلنک کے پاکستان آنے کا سب سے بڑا فائدہ ملک کے دور دراز علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دستیاب نہیں ہیں وہاں بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی سروسز دستیاب ہونگی تاہم ایلون مسک کی کمپنی سے حاصل کردہ انٹرنیٹ پاکستان میں مہنگا ترین انٹرنیٹ ہوگا.