ٹیسلا کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کے مسودے پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مذکورہ بل سے ملک کو شدید نقصان پہنچے گاصنعتوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ایلون مسک نے کہا کہ بل مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن ہے اس سے امریکا میں لاکھوں ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔ان کے مطابق ایسے اقدامات سے کاروباری ماحول غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگا جس سے نہ صرف سرمایہ کاری متاثر ہوگی بلکہ ملازمتوں میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔امریکی سینیٹ میں بھی صدر ٹرمپ کے اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا ہے۔بل میں دفاعی اخراجات میں اضافے اور فلاحی اسکیموں کی فنڈنگ میں کٹوتیاں تجویز کی گئی ہیں۔
