ایلون مسک کی کمپنی خلا سے موبائل کالز سروس فراہم کرنے کیلئے تیار

اب ڈائریکٹ ٹو سیل نامی سیٹلائیٹ سروس کے ذریعے صارفین آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز سے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرسکیں گے۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب خلا سے زمین تک سیٹلائیٹ کے ذریعے موبائل فون سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بس ڈیوائس میں ایل ٹی ای سپورٹ ہونا ہی کافی ہوگا۔کمپنی کے مطابق یہ سروس موبائل رابطوں کو بدل کر رکھ دے گی یا کم از کم آپ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں۔اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو انہیں کسی موبائل ٹاور کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ خلا سے براہ راست اسمارٹ فونز میں فون سگنل فراہم کرتے ہیں۔اسپیس ایکس کی جانب سے امریکی ادارے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشنکو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا کہ اس سروس کی آزمائش اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنیوں جیسے ایپل اور گوگل کے فونز میں کی گئی اور یہ سروس کامیاب ثابت ہوئی۔اسٹار لنک نے اس نئی سیٹلائیٹ سروس کو تجارتی پیکج کے کے طور پر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، جس کی قیمتوں کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں