بائیڈن 2020 میں قتل ہوگیا تھا. اس کی جگہ کلون نے لی.ٹرمپ کا عجیب و غریب دعویٰ

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بائیڈن دراصل 2020 میں قتل کر دیے گئے تھے اور تب سے ان کی جگہ ایک مسخرے نے لے لی۔ٹرمپ کے اس دعوے نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا پوسٹ میں دراصل یہ لکھا گیا تھا کہ بائیڈن کو پھانسی دی گئی تھی اور ان کی جگہ روبوٹک انجینئرڈ اور ایک بے ذہن مخلوق نے لے لی ہے۔ ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کو اس کا فرق معلوم ہی نہیں ہے۔یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بائیڈن کی صحت نازک موڑ پر ہے، خاص طور پر ان کے حالیہ انکشاف کے بعد کہ انہیں اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ٹرمپ نے اس پوسٹ کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا جو ایک نایاب اقدام سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ایک انتہائی سازشی نظریے کو فروغ دیا گیا ہے۔ پوسٹ کے اختتام پر ڈیموکریٹس کو طنزیہ انداز میں نشانہ بھی بنایا گیا تاہم اپنی متنازعہ پوسٹ کے باوجود صدر ٹرمپ نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے جو بائیڈن سے صحت کے حوالے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Biden was assassinated in 2020. He was replaced by a clone. Trump’s bizarre claim

اپنا تبصرہ لکھیں