بارشوں سے مری .گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ.الرٹ جاری

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گی این ڈی ایم اے نے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کر دی جبکہ بارشوں کی وجہ سے مری میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے چھرہ گلی سے بستال روڈ لنک پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی بھاری پتھر اور درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کر دیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق تین سے چار گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں جن میں آٹھ سے دس افراد موجود تھےاین ایل سی اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے روڈ سے درخت سمیت پتھروں کو ہٹا کر متاثرہ افراد تک رسائی حاصل کی گاڑیوں میں سوار گیارہ متاثرہ افراد کو باحفاظت ریسکیوکر لیا گیا جن میں سے ایک کو ساملی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔مری میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی موسلادھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے جس کے نتیجے میں کئی درخت گرگئے اور گاڑیاں پھنس گئیں ہیں‌ مری کے بوستال روڈ اور ایکسپریس وے کے آوائین کے مقام پر پر لینڈسلائیڈنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے جس دوران 3افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے نمب جھنڈا گلی گاوٗں میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑا پتھر دو گھروں کے اوپر گر گیا انتظامیہ مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےخبردارکیا ہےکہ کشمیر میں مظفرآباد،وادی نیلم، حویلی، باغ اور پونچھ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، کوہستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،چترال میں جگلوٹ سکردو روڈ، شاہراہ قراقرم اوردیگر پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں متاثرہوسکتی ہیں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان میں کوہستان روڈ،کولائی پالس روڈ،جگلوٹ روڈ،نگر روڈ،ہنزہ روڈ،تتہ پانی روڈ،روندو اور سکردومیں جگلوٹ سکردو روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.

Rains cause landslides in Murree, Gilgit-Baltistan and Azad Kashmir. Alert issued

اپنا تبصرہ لکھیں