بالی وڈ اسٹار گووندا بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے مقبول اداکار گووندا کو منگل کی رات اپنے گھر میں بے ہوش ہو نے کے بعد ممبئی کے کریٹیکئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔گووندا گزشتہ شب طبی پیچیدگیوں اور ذہنی تناؤ کے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ گووندا کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔اس وقت گووندا اسپتال میں طبی نگرانی میں ہیں اور مختلف ٹیسٹ جاری ہیں جن میں نیورولوجیکل مشاورت بھی شامل ہے تاکہ بے ہوشی کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اس وقت ٹھیک ہیں اور مزید پیچیدگیوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل گووندا لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھے.واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں گووندہ اپنے لائسنس یافتہ ریوالوور کے حادثاتی فائر کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، ایک گھنٹے طویل سرجری کے بعد گولی نکالی گئی۔گووندا کے منیجر کے مطابق اداکار اپنا لائسنس یافتہ ہتھیار الماری میں رکھ رہے تھے کہ وہ گر گیا اور حادثاتی طور پر چل پڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں