انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آبادنے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا. عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پہنچایا گیا، انسداد دہشت گردی جج ابو الحسنات ذو القرنین نے کیس کی سماعت کی۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی.جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا علیمہ خان، عظمیٰ خان کا کیوں ریمانڈ چاہیے، کیا ثبوت اکٹھے ہوئے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے دیگر کارکنان کو فون پر اشتعال دلایا اور کارکنان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ دفعہ 109 کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علیمہ خان، عظمیٰ خان، علی امین گنڈاپور، عامر مغل کو نامزد کیا گیا، تفتیش کے لیے ضروری نہیں کہ ملزمان کو زیر گرفتار رکھا جائے.علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔