بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان کے باعث الرٹ جاری

سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اگلے12 گھنٹوں میں کرناٹک گوا کے ساحل سے دور ایک ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کو اگر سازگار موسمی حالات ملے تو یہ ممکنہ طور پر ڈیپ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی سمت اور مقام کے بارے میں فی الحال کہنا قبل ازوقت ہے، سمندر میں ممکنہ کم دباؤ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔اس سسٹم کے سمندری طوفان بننے کا امکان 60 سے 70 فیصد ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث 25 مئی سے یکم جون کے دوران سندھ بھر میں گرمی کی لہر متوقع ہے جبکہ کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اگر بحیرہ عرب میں ممکنہ طور پر متوقع سمندری طوفان تشکیل پاتا ہے تو اسکا نام شکتی رکھا جائے گا یہ سری لنکا کا تجویز کردہ نام ہے جس کے معنی طاقتور کے ہیں

Alert issued due to possible storm in the Arabian Sea

اپنا تبصرہ لکھیں