بھارتی نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو پر پاکستان کے حملے کی بالواسطہ تصدیق کردی۔بھارتی نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا.رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔جبکہ 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلاء کے احکامات جاری کردیئے گئے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔واضح رہے کہ پاکستانی میزائل حملے میں بھارت کے براہموس میزائلوں کے ڈپو کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
