شاہ برطانیہ چارلس سوم نے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے گاجر سے بنی بانسری پر ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے ونڈسر محل میں مقامی موسیقی کی پذیرائی کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی اسی تقریب میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا بھی موجود تھا جو سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ لندن ویجیٹیبل آرکسٹرا کی جانب سے کنگ چارلس کو گاجر سے بنا ریکارڈر پیش کیا گیا جس سے کنگ چارلس نے ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار کی دھن بجاکر سب کا دل موہ لیا۔76 سالہ شاہ چارلس نے گزشتہ روز کمیونٹیز میں موسیقی کا جشن منانے کے لیے استقبالیہ کا انعقاد کیا تھا جہاں انھوں نے یہ دھن بجائی۔ 