برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی 6 میں پہلی بار ایک خاتون کو سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق بلیز میٹرویلی ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ ہونگی وہ ایم آئی 6 کی 18ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیوے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ایم آئی 6 کا سربراہ تنظیم کی واحد رکن ہوتا جس کا نام عام کیا جاتا ہے اور وہ براہ راست وزیر خارجہ کو رپورٹ کرتا ہے۔سابق چیف سر رچرڈ مور نے ان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلیز ایک ذہین، تجربہ کار اور جدید تقاضوں کو سمجھنے والی لیڈر ہیں جو ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی بصیرت رکھتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 47 سال کی بلیز میٹرویلی 1999 سے خفیہ انٹیلی جنس سروس کا حصہ ہیں اور وہ اس سال کے آخر میں عہدہ سنبھالیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون چیف کی تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے ۔
