برطانیہ میں بھنگ لانے کی کوشش نہ کر یں مسافروں کو خبردار کردیا گیا

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے تھائی لینڈ، کینیڈا اور امریکا سے آنے والے مسافروں کو خبردار کردیا۔ این سی اے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں بھنگ لانے کی کوشش میں پکڑے جانے پر مسافروں کو جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رواں سال اب تک ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ذریعے بھنگ کی اسمگلنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں تین سو اٹھہتر افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس عرصے میں برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر پندرہ ٹن بھنگ کا پتہ چلا اور اسے ضبط کیا گیا جو دوہزار تئیس کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

ہوائی اڈوں سے ایک سو چوراسی گرفتاریاں تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کی ۔پچھتر کینیڈا اور سینتالیس کا تعلق امریکہ سے تھا برطانیہ میں بھنگ کی درآمد کی زیادہ سے زیادہ سزا چودہ سال تک قید ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں