برطانیہ میں شوٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے 11 تمغے جیت لیے

برطانیہ میں کھیلی گئی شوٹنگ شپ 2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے اور تین گولڈ میڈل سمیت 11 تمغے حاصل کیے۔لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 3 سے 8 ستمبر تک لیجنڈری بسلی رینجز میں ہوئی۔ پاکستان ٹیم نے 3 گولڈ، چاندی کے 4 جب کہ کانسی کے بھی چار تمغے حاصل کیے۔

گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں۔ایف ٹی آر کٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے متعدد انعامات جیتے۔ ٹاپ 10 میں 3 پوزیشن حاصل کر کے انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

اس چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے نمائندگی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں